نرالی منطق اور نرالے جواب
تحریر" پاکستان میں مولانا وحید الدین کی سوچ کے حاملین کا اپنی موجودگی کا احساس دلانا" پر جواب تبصرہ یا پھر رائے جو بھی نام دیجئے مجھے موصول ہوا بہت بہت شکریہ جواب میں تاخیر ہوئی معذرت جیسا ردعمل ملا ویسا ہی درج کر دیتا ہوں . کون سے عظیم سائنسدان بھائی؟ کس خیالی دنیا میں رہتے ہو۔ اسرائیل کے وجود سے صدیوں پہلے جن حکما فلسفیوں اور سائنسدانوں کا نام آج فخر سے اپنے اسلاف میں لکھتے ہو ان کو کس کس طرح نہیں ستایا تم نے۔ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں یہاں تک کہ امریکہ کے اعلی ترین حکومتی دفاعی اداروں بشمول ناسا وغیرہ میں مسلمان سائنسداں کام کرتے ہیں اور سراہے جاتے ہیں ۔ میرے علم میں تو نہیں ہے لیکن مجھے حیرت نہیں ہو گی اگر اسرائیل کی اعلی سائنسی درسگاہوں میں بھی عرب مسلمان پڑھتے پڑھاتے نہ ہوں ۔ باقی جہاں تک عرب ملک یا عرب نجاد ایٹمی سائنسدانوں کی ہلاکت کی بات ہے تو وہ شائد کسی حد تک درست ہو لیکن اس کو اسرائیل کی اس اعلانیہ پالیسی کے تناظر میں دیکھنا چاہیئے کہ وہ اپنے لئے خطرہ بنتا دیکھ کر عراق وغیرہ کے پورے ایٹمی پلانٹ تباہ کر دے گا ۔۔۔انفرادی سائنسدان کیا چیز ہیں ۔ ...